Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رضوان اور شاہین آئی سی سی مینز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد

Now Reading:

رضوان اور شاہین آئی سی سی مینز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد

پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان اور شاہین آفریدی  آئی سی سی مینز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے  آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے دو پاکستانی کھلاڑیوں سمیت چار کھلاڑیوں  کو نامز کیا گیا ہے۔

پاکستان کے محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی، کیوی کپتان کین ولیمسن اور انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

محمد رضوان:

محمد رضوان 44 بین الاقوامی میچز میں 56.32 کی اوسط سے 2 سنچریوں کے ساتھ 1915 رنز  بناکر نامزد ہوئے ہیں۔

Advertisement

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز نے 2021 میں  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں راج کیا ہے۔وہ رواں برس   ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے واحد بلے بازبن گئے ہیں۔

انہوں نے 29 میچز کی 26 اننگز میں 73.66 کی اوسط اور 134.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1326 رنز بنائے تھے۔ رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنے کھیل کو بہتر کیا اور   9 میچز میں 45.50 کی اوسط سے 455 رنز بنائے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف ناقابل شکست اننگز ان کے سال کی بہترین اننگز ہے۔

https://twitter.com/ICC/status/1476833443992547330

شاہین شاہ آفریدی:

شاہین شاہ آفریدی نے 36 بین الاقوامی میچز میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کیں ۔51 رنز کے عوض 6 وکٹیں ان کا بہترین بالنگ  فیگرہے۔

Advertisement

شاہین نے کھیل کے تینوں فارمیٹس میں بہترین بلے بازوں کو پچھاڑ ا۔خاص طور پر  ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی  میں ان کی پرفارمنسز یادگار رہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف بالنگ کو ان کا سال  کا بہترین بالنگ اسپیل  قرار دیا گیاہے۔

انہوں نے رواں برس مختصر ترین فارمیٹ پر راج کیا اور  21 میچز میں 23 شکار کیے  جن میں ورلڈکپ کے 6 میچز میں 7 وکٹیں بھی شامل ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے 9 ٹیسٹ میچز میں  17.06 کی اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کیں۔

جو روٹ:

انگلش ٹیسٹ کپتان جو روٹ کو 18 بین الاقوامی میچز میں 58.37 کی اوسط سے 6 سنچریوں  کی مدد سے  1855 رنز بنانے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

Advertisement

جو روٹ رواں برس ٹیسٹ کیلنڈر ایئر میں محمد یوسف کا 2006 میں قائم کردہ سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ  توڑنے میں ناکام رہے تاہم وہ 1708 رنز بناکر محمد یوسف اور ویوین رچرڈز کے بعد ٹیسٹ کیلنڈڑ ایئر میں 1700 سے زائد رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔

وہ رواں برس دو ڈبل سنچریز بنانے والے واحد بلے باز ہیں۔انہوں نے سال کے آغاز میں سری لنکا کے خلاف 228 رنز اور اس کی اگلی سیریز میں بھارت کے خلاف 218 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

کین ولیمسن:

کیوی کپتان کین ولیمسن نے 16  بین الاقوامی میچز میں ایک سنچری کے ساتھ 43.31 کی اوسط سے 693 رنز بنائے ہیں۔

کین ولیمسن کی نامزدگی 2021  میں صرف ان کے بنائے ہوئے رنز کی بنیاد پر نہیں  کی گئی بلکہ ان کی بااثر قیادت  کو بھی پرکھا گیا ہے جس کی بدولت نیوزی لینڈ ٹیم نے پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر اعزاز اپنے نام کیا۔

Advertisement

اس کے علاوہ ان کی کپتانی میں کیوی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے فائنل میں بھی رسائی حاصل کی تاہم  صرف 43 گیندوں پر 85 رنز کی  ان کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے وسیم کھتری نارتھ امریکن اسکرائبل چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی
ویمنز ایشیاء کپ میں پاکستان ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
ویمنز ایشیاء کپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی
چیمپئنز ٹرافی 2025: افغان ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں، بورڈ نے فیصلہ سنادیا
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر