Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیز سیریز: ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا کو 0-2 کی برتری

Now Reading:

ایشیز سیریز: ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا کو 0-2 کی برتری

ایشیز سیریز کے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 275 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

پانچویں روز  آخری سیشن کے اختتامی مراحل میں انگلینڈ کی ٹیم 468 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 192 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس 44 رنز بناکر سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ روری برنز  نے 34 ، جوز بٹلر نے 26 ، کپتان جو روٹ نے 24، ڈیوڈ ملان نے 20  اور بین اسٹوکس  نے 12 بنائے۔

ان کے علاوہ اسٹورٹ براڈ 9 (ناٹ آؤٹ) ، اولی روبنسن 8 ، اولی پوپ 4 اور جیمز اینڈرسن 2 رنز بناسکے جبکہ حسیب حمید بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جھائی رچرڈسن نے 5  شکار کیے۔ نیتھن لیون اور مچل اسٹارک نے 2،2 جبکہ مائیکل نیسر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 230 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔مارنس لبوشین اور ٹریوس ہیڈ 51،51 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

Advertisement

انگلینڈ کی جانب سے اولی روبنسن، جو روٹ اور ڈیوڈ ملان نے 2،2 جبکہ اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے مارنس لبوشین (103) ، ڈیوڈ وارنر(95)  اور کپتان اسٹیو اسمتھ (93) کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 473 رنز بناکراننگز ڈکلیئر کردی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے3، جیمز اینڈرسن نے 2 جبکہ اسٹورٹ براڈ، کرس ووکس، اولی روبنسن اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 236 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ڈیوڈ ملان 80 اور کپتان جو روٹ 62 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4 ، نیتھن لیون نے 3 ، کیمرون گرین نے 2 جبکہ مائیکل نیسر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

اس فتح کے ساتھ آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو با آسانی  9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک جنوبی افریقہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان
میں کراچی کا نہیں لیکن یہیں بڑا ہوا، ہمیں اس کی اونر شپ لینی ہے، یونس خان
ایشین ہاکی چیمپئنزشپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
پاکستان ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن پاکستان پہنچ گئے
ایشین ہاکی چیمپئنزشپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل آئیں گے
ٹی 20 سیریز کے لیے جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر