آئی سی سی نے ٹیسٹ پپلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے جس میں چار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اس فہرست میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔
انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پپلیئر آف دی ایئر کی نامزدگی میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو نامزد نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان
شائقین کرکٹ کے مطابق یہ سال پاکستان کے نوجوان بولر شاہین شاہ آفریدی کا بھی بہترین سال رہا ہے لیکن انہیں پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسپورٹس جرنسلٹ ساج صادق کا کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ 17 اعشاریہ 6 کی اوسط سے رواں سال 47 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر رہنے والے شاہین شاہ کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا۔
4 nominees for ICC Test player of the year – Joe Root, Ravichandran Ashwin, Kyle Jamieson and Dimuth Karunaratne. Surprised that Shaheen Shah Afridi who took 47 wickets (2nd highest) at an average of 17.06 isn't included #Cricket
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) December 28, 2021
ایک اور اسپورٹس جرنلسٹ فرید خان نے بھی شاہین شاہ اور حسن علی کو شامل نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے فواد عالم اور عابد علی کو بھی شامل نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا۔
Joe Root, Ravi Ashwin, Kyle Jamieson and Dimuth Karunaratne nominated for ICC Men's Test Player of the Year 2021. Second and third highest wicket-takers Shaheen Afridi and Hasan Ali miss out. Abid Ali and Fawad Alam, with averages 49.64 and 57.10, not included. #ICCAwards
— Farid Khan (@_FaridKhan) December 28, 2021
https://twitter.com/zeeeshahh/status/1476084155129737216
https://twitter.com/utpk07/status/1476085576944263168
I think Pathetic selection from ICC for Men's Test Player for year 2021.🙌
Shaheen Afridi Should Be In The List In Place Of Kyle Jamieson. Shaheen Took 47 Wickets In 9 Matches. #ICCAwards pic.twitter.com/0VbfOVgcp7
— Omer Khan (@OmerK29) December 29, 2021
ٹوئٹر پر کچھ صارفین نے تو شاہین شاہ آفریدی کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا جبکہ کپتان بابر اعظم کو ون ڈے کا بہترین کھلاڑی اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔
https://twitter.com/Ahson8/status/1476036896480505856
واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نامزدگیوں کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن اشون، انگلینڈ کے کپتان جوروٹ، سری لنکا کے دیمتھ کرونارتنے اور نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن کو شامل کیا ہے۔
خیال رہے کہ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کا اعلان اگلے سال 24 جنوری کو ہوگا جبکہ پلیئر آف دی ایئر کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا جس میں شائقین اپنے پسند کے کھلاڑی کا انتخاب کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
