Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے مابین ون ڈے میچ کورونا کے باعث ملتوی

Now Reading:

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے مابین ون ڈے میچ کورونا کے باعث ملتوی

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے مابین آج ہونے والا دوسرا ون ڈے میچ کورونا کے باعث منسوخ ہوگیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز اور کرکٹ آئرلینڈ نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ کنگسٹن کے  سبینا پارک میں  آج 11 جنوری کو شیڈول میچ کورونا کیسز مثبت آنے کے سبب ملتوی کردیا گیا ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز اور کرکٹ آئرلینڈ  میچ کے دوبارہ شیڈول کے لیے بات چیت کر رہے ہیں اور سیریز کو مکمل کرنے کے لیے تمام امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ  آئرلینڈ کی ٹیم کے پانچ ارکان  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہےجس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے اور وہ طبی ماہرین کی نگرانی میں ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو 24 رنز سے شکست دی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیبیو میچ کھیلنے والے شمار بروکس نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا
ناقابل شکست پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا بڑا فیصلہ، بھارت سے ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی
پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کام نام پی ایس اے ہال آف فیم میں شامل
کیا جے شاہ کے چیئرمین بننے سے کرکٹ میں بھارتی بالادستی مزید بڑھ جائے گی؟
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح، ملائیشیا کو 1-4 سے شکست
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر