Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو شکست، سیریز 1-1 سے برابر

Now Reading:

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو شکست، سیریز 1-1 سے برابر

نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ٹیسٹ  میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو اننگز اور 117 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کی۔

بنگلادیشی ٹیم پہلی اننگز میں 126 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد دوسری اننگز میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکی اور 278 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس نے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم کسی اور بلے باز نے ان کا جم کر ساتھ نہ دیا ۔کپتان مومن الحق 37 اور  نور الحسن 36  رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

نجم الحسن شنتو 29،محمد نعیم 24، شادمان اسلام 21، عبادت حسین 4، مہدی حسن میراز 3 اور یاسر علی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شورفل اسلام بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ تسکین احمد 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

https://twitter.com/ICC/status/1480774206237327360

بنگلادیش کی آخری  وکٹ نیوزی لینڈ کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بلے باز راس ٹیلر نے حاصل کرکے اپنے آخری ٹیسٹ کو یادگار بنالیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمی سن نے 4، نیل ویگنر نے 3 جبکہ ٹم ساتھی، راس ٹیلر اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی ۔

کیوی ٹیم نے کپتان ٹام لیتھم (252) کی شاندار ڈبل سنچری اور ڈیوون کونوے (109) کی سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 521 رنز بناکر اننگز ڈکلیئرکر دی تھی۔

ان کے علاوہ ٹام بلنڈل (57 ناٹ آؤٹ )  اور ول ینگ (54) نے  نصف سنچریز اسکور کیں۔

Advertisement

بنگلادیش کی جانب سے عبادت حسین اور شور فل اسلام نے 2،2 جبکہ مومن الحق نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ سے عبرتناک شکست؛ شان مسعود کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
’کنگ آف کلے‘ ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ بدل گئی، پاکستان کو ملتان ٹیسٹ میں ریکارڈ ساز شکست
پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیاں متوقع
حافظ نعیم کا چیئرمین پی سی بی سے استعفی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر