Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوشش ہوگی کہ ہم آسٹریلیا کے لیے اچھے میزبان ثابت ہوں، اظہر علی

Now Reading:

کوشش ہوگی کہ ہم آسٹریلیا کے لیے اچھے میزبان ثابت ہوں، اظہر علی

کوشش ہوگی کہ ہم انگلیڈ کے لیے اچھے میزبان ثابت ہوں، اظہر علی

لاہور: ٹیسٹ کرکٹر اظہرعلی کا آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کے حوالے سے کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ ہم اچھے میزبان ثابت ہوں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹر اظہر علی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ جتنی بھی تیاری ہو سکے کریں، اچھی سیریز ہوگی۔

اظہر علی کا کہنا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ کے لیے آسٹریلیا کا دورہ بہت اہم ہے کیونکہ اس کے بعد دیگر ٹیمیں بھی آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق کردی

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ہم اچھے میزبان ثابت ہوں اور آسٹریلیا کی ٹیم اچھی یادیں لے کر جائے۔ یہ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے میچز ہیں، پورا پاکستان آئے گا اور آنا بھی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی بھی پاکستان آنے کے لیے پرجوش ہوں گے کیونکہ یہ دورہ طویل عرصہ کے بعد ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی دورہ پاکستان کے لیے بے تاب دکھائی دے رہے ہیں جبکہ گذشتہ دنوں آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین کا دورہ پاکستان کے حوالے سے بیان سامنے آیا تھا۔

دورہ پاکستان: آسٹریلوی میڈیا شائقین کرکٹ کے جذبات سے کھیلنے لگا

Advertisement

مارنس لبوشین کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہنا تھا کہ میں پاکستان میں کھیلنے کا منتظر ہوں اور مزید انتظار نہیں کرسکتا جبکہ آئی سی سی کے کرکٹر آف دی ائیر شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کرنے کے لئے بھی بے چین ہوں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا آغاز 3 مارچ سے ہوگا جبکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے سابق کھـلاڑی ٹینس ہال آف فیم میں شامل
ثانیہ مرزا سے شادی کی خبریں؛ محمد شامی نے خاموشی توڑ دی
گلوبل ٹی ٹوئنٹی: پی سی بی کا شاہین، رضوان اور بابر کو این او سی جاری نہ کرنے فیصلہ
دورہ سری لنکا کیلئے بھارتی ٹیم اور نئے کپتان کا اعلان
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستان کے ارحم بن فرخ نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر