Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہد آفریدی ٹریننگ سیشن پہنچ کر اپنے ماضی کو یاد کرنے لگے

Now Reading:

شاہد آفریدی ٹریننگ سیشن پہنچ کر اپنے ماضی کو یاد کرنے لگے

لاہور: اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی لاہور پہہنچ گئے جبکہ اس موقع پر انہوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا بھی دورہ کیا جس دوران ان کی پرانی یادیں تازہ ہوگئیں۔

شاہد آفریدی عرصہ دراز کے بعد  نیشنل  کرکٹ اکیڈمی آکر مسرور ہوئے جبکہ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این س اے) کو اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا نام دیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال کی آمد کے موقع پر شاہد آفریدی اور فیصل قریشی کی عوام سے اپیل

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ این سی اے کا دورہ کرکے پرانی یادیں تازہ ہو گئی ہیں، این سی اے میں عرصہ دراز کے بعد آیا ہوں، یادگار لمحات زہن میں آگئے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ایسی سہولیات پورے پاکستان میں ہونی چاہئیے، میں نے اجازت کے بغیر ٹریننگ سیشن کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ سب اوکے رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی کا مری واقعے پر بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مری میں جو ہوا وہ انتہائی افسوس ناک ہے، قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، اللہ انکی مغفرت فرمائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ انتظامیہ نے ناکافی انتظامات کیے جبکہ انہیں لوگوں کی آمد و رفت کو مانیٹر کرنے ضرورت تھی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ موسم کی خراب صورتحال کے باعث عوام کو بھی اپنا رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ الرٹ اور وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا، خدا ہم سب پر رحم کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک جنوبی افریقہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان
میں کراچی کا نہیں لیکن یہیں بڑا ہوا، ہمیں اس کی اونر شپ لینی ہے، یونس خان
ایشین ہاکی چیمپئنزشپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
پاکستان ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن پاکستان پہنچ گئے
ایشین ہاکی چیمپئنزشپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل آئیں گے
ٹی 20 سیریز کے لیے جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر