Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ تصویر میں موجود اس بچے کو پہچان سکتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ تصویر میں موجود اس بچے کو پہچان سکتے ہیں؟

سوشل میڈیا پر ہر روز کسی نہ کسی مشہور شخصیات کی تصویر وائرل ہوتی ہے، اسی طرح ایک کرکٹ کے شوقین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بابر اعظم کے بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر مداح کی جانب سے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا تھا کہ ’یہ شاندار کرکٹر بابر اعظم کے بچپن کی تصویر ہے‘ جبکہ شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

https://twitter.com/DrZarlalKhan/status/1484003571200925697?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1484003571200925697%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1039561

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر اور آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقررکیے جانے کے بعد سے ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میں موجود ہیں۔

بابر اعظم کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کے آئی سی سی مینز آف دی ایئر کی دونوں فارمٹ کی ٹیموں کا کپتان مقررہونے پر پُرجوش طریقے سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پاکستان ٹیم کے کامیاب کپتان قرار دیے جاتے ہیں اور ان ہی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

بابر اعظم اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں اب تک 37 ٹیسٹ، 83 ون ڈے اور 73 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں جبکہ انہوں نے ٹیسٹ میچز میں 2 ہزار 461 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی 5 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے ون ڈے کیریئر میں 3 ہزار 985 رنز بنائے ہیں جس میں ان کی 14 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں شامل ہیں، ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں بھی انہوں نے 1 سنچری اور 25 نصف سنچریوں کی بدولت 2 ہزار 620 رنز اسکور کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر