Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نک نائٹ اور مائیک ہیزمین پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے

Now Reading:

نک نائٹ اور مائیک ہیزمین پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27 جنوری سے 27 فروری تک جاری رہنے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے لیے سابق کھلاڑیوں اور ممتاز کمنٹیٹرز سے بھرے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جب انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹرز اور معروف کمنٹیٹرز بالترتیب نک نائٹ اور مائیک ہیزمین ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

مائیک ہیزمین حال ہی میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی کمنٹری کرنے پاکستان آچکے ہیں۔

ان کے علاوہ انگلینڈ کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور ایچ بی ایل پی ایس ایل میں دوسری مرتبہ کمنٹری کرنے آرہے ہیں، وہ کراچی میں کھیلے جانے والے لیگ کے پہلے مرحلے میں کمنٹری کریں گے۔

 

 ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈینی موریسن قذافی اسٹیڈیم کے کمنٹری باکس میں موجود ہوں گے، زمبابوے کی معروف آواز پومی ایمبینگوا بھی لیگ کے پہلے مرحلے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Advertisement

غیرملکی ستاروں کے علاوہ پاکستان کے سابق کرکٹرز اور ممتاز کمنٹیٹرز بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری لائیو ایکشن پر تبصرہ کرنے کے لیے کمنٹری باکس کا حصہ ہوں گے۔

سابق کھلاڑیوں وقار یونس،بازید خان،  ثناء میر، عروج ممتاز، مرینہ اقبال کے علاوہ اردو کمنٹری میں پاکستان کی موجودہ پہچان طارق سعید بھی لیگ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

ایونٹ کی کوریج کے دوران 30 ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا، اس دوران دنیا بھر موجود ناظرین کے لیے بگی اور ڈرون کیمرے کےذریعے کرکٹ کے خوبصورت اور دلکش مناظربھی عکس بند کیے جائیں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں ایرن ہالینڈ کی بحیثیت پریینٹر لیگ میں واپسی ہوئی ہےجبکہ زینب عباس اور سکندر بخت کی جوڑی پری میچ اور پوسٹ میچ شوز کی میزبانی کرے گی۔

پاکستان میں موجود کرکٹ فینز پی ٹی وی اسپورٹس اور اے اسپورٹس جبکہ شمالی امریکہ میں وِلو ٹی وی، افریقہ میں سپر اسپورٹس، کیریبین میں فلو اسپورٹس، یوکے اور نیوزی لینڈ میں اسکائے اسپورٹس  پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے میچز براہ راست ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر