Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا ثانیہ مرزا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے والی ہیں؟

Now Reading:

کیا ثانیہ مرزا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے والی ہیں؟

کیا ثانیہ مرزا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے والی ہیں؟

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد اپنے فیصلے پر افسوس ہورہا ہے۔

                خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جلدی کرلیا ہے۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ایمانداری سے کہوں تو اب احساس ہورہا ہے کہ شاید ریٹائرمنٹ کا اعلان میں جلدی کردی ہے جس پر افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

Advertisement

رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں میچ جیتنے کے لیے ٹینس کھیل رہی ہوں اور جب تک میں کھیلوں گی یہی کوشش رہے گی کہ جیتتی رہوں، میرا اب بھی ٹینس کے بارے میں وہی خیال ہے کہ اپنا 100 فیصد دوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنا ٹینس کیریئر ختم ہونے پر کچھ خاص خوشی نہیں ہے کیونکہ اس وقت مجھ سے ہر کوئی ریٹائرمنٹ کے حوالے ہی پوچھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کو آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی ہے جبکہ انہوں نے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں میزبان ٹینس کھلاڑی ایلن پیریز اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار مٹ وی مڈل کوپ کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

Advertisement

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ انہوں نے یہ فیصلہ آسٹریلین اوپن خواتین کے مکسڈ ڈبل کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر