Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ کو ایشیز سیریز کے آخری میچ میں بھی عبرت ناک شکست

Now Reading:

انگلینڈ کو ایشیز سیریز کے آخری میچ میں بھی عبرت ناک شکست

انگلینڈ کو ایشیز سیریز کے آخری میچ میں بھی عبرت ناک شکست ہوئی ہے۔ 

ہوبارٹ میں ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ کو پہلی اور آخری جیت کے لئے 271 رنز درکار تھے اور ڈھائی دن کا کھیل باقی تھا لیکن انگلینڈ ٹیم 124 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

آسٹریلیا 155 پر آؤٹ

ہوبارٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا اپنی دوسری اننگز میں صرف 155 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کوئی کھلاڑی انگلینڈ کے سامنے زیادہ دیر ٹک نہ سکا۔

Advertisement

ایلکس کیرے 49 رنز بناکر سب سے نمایاں کینگرو بلے باز رہے، اسٹیو اسمتھ نے 27، کیمرون گرین نے 24 ، پیٹ کمنز نے 13 جب کہ عثمان خواجہ نے 11 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ کسی آسٹریلوی کھلاڑی کا انفرادی اسکور دہرے ہندسے میں داخل نہ ہوسکا۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ کو تہس نہس کرنے میں سب سے اہم کردار مارک ووڈ کا رہا، انہوں نے 37 رنز دے کر 6 وکٹیں اپنے نام کیں، اسٹوارٹ براڈ نے 3 جب کہ کرس ووکس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

271 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 124 رنز پر ہی ڈھیر 

آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 115 رنز کی برتری حاصل تھی، اس طرح انگلینڈ کو جیت کے لیے 271 رنز کا ہدف ملا لیکن پوری انگلینڈ کی ٹیم 122 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کے اوپنرز روری برنس اور زیک کرولی نے ذمہ داری سے ہدف کا تعاقب شروع کیا۔ دونوں نے 68 رنز کی شراکت قائم کی۔

Advertisement

اس موقع پر کیمرون گرین نے روری برنس کی وکٹ لے کر آسٹریلیا کو پہلی وکٹ دلائی۔

برنس کے کے بعد کرولی کا ساتھ نبھانے کے لیے ڈیوڈ میلان میدان میں اترے، 82 رنز کے مجموعی اسکور پر میلان بھی آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 10 رنز بنائے۔

میلان کے بعد انگلش بلے بازوں کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرنے لگیں اور 122 رنز پر پوری ٹیم ہی پویلین لوٹ گئی۔

اس طرح انگلینڈ ہوبارٹ ٹیسٹ بھی 146 رنز سے ہار گیا۔

پیٹ کمنز، اسکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین نے 3،3 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جب کہ مچل اسٹارک کے ہاتھ ایک وکٹ آئی۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ایشیز سیریز میں انگلینڈ کو 4 صفر کے بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ بتادی
رنکو سنگھ نے ویرات کوہلی کا بلا توڑ دیا، سابق بھارتی کپتان برس پڑے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر