لاہور: پی سی بی نے پی ایس ایل 7 شیڈول کے مطابق کروانے کے لیے پروٹولز تیار کرلیے ہیں جن پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے گا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرنچائزز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پی ایس ایل 7 کو کامیاب بنانے اور شیڈول کے مطابق کروانے کے لیے پروٹوکولز بنالیے ہیں جن پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق 4 ارب سے زائد میں نیلام
رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل سے وابستہ ہر افراد کے لیے 3 روز کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ کووڈ رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں متاثرہ شخص کے لیے 10 روز کا قرنطینہ لازمی ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق 3 روز کے قرنطینہ کے لیے ملکی اور غیر ملکی افراد 20 جنوری سے قرنطینہ میں داخل ہوجائیں گے جبکہ میچ کے انعقاد کے لیے 13 کھلاڑیوں کا دستیاب ہونا لازمی ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 13 کھلاڑیوں سے کم دستیاب ہونے کی صورت میں میچ ممکن نہیں ہوگا اور پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں کی فیملیز کو بھی ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پروٹولز کے مطابق اگر ایونٹ کے دوران کورونا وبا پھیلتی ہے تو ایسی صورت میں 7 روز کے لیے ایونٹ کو معطل کردیا جائے گا جس کے 7 روز بعد ایونٹ کو ری شیڈول کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق 24 مقامی کھلاڑیوں پر مشتمل ریزرو پول تیار کیا جائے گا جس میں شامل کھلاڑی 20 جنوری سے قرنطینہ میں چلے جائیں گے جبکہ اس پول سے ضرورت پڑںے پر کھلاڑیوں کو لیا جاسکے گا۔
دوسری جانب پی ایس ایل 7 کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت کا فیصلہ ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق کم سے کم ٹکٹ 250 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی رقم 3 ہزار روپے ہوگی۔ علاوہ ازیں ٹکٹس 500، 1 ہزار اور 2 ہزار میں بھی دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت کا فیصلہ ہوگیا
ذرائع کے مطابق پلے آف میچز کے ٹکٹس کی قیمت بھی لیگ میچز کے ٹکٹس جتنی ہی ہوگی جبکہ فائنل میں ٹکٹ 15 سو روپے سے لے کر 4 ہزار روپے تک کا ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے تمام میچز کراچی اور لاہور میں ہی منعقد کیے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا آغاز 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا اور فائنل 27 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News