نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک ڈیوون کونوے کی سنچری کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنالیے۔
ماؤنٹ مونگانوئی کے بے اوول گراؤنڈ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو کیوی کپتان ٹام لیتھم ایک کےمجموعی اسکور پر ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔
تاہم اس کے بعد ول ینگ اور ڈیوون کونوے نے 138 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی۔ول ینگ 52 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔
Stumps!
AdvertisementBangladesh end day one with a late Ebadot Hossain wicket, but it is New Zealand who will be the happier side after being put into bat at the Bay Oval #WTC23 pic.twitter.com/G2IerOt2vk
— ICC (@ICC) January 1, 2022
189 کے مجموعی اسکور پر راس ٹیلر بھی 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔227 کے مجموعی اسکور پر ڈیوون کونوے کی شاندار اننگز کا مومن الحق نے خاتمہ کردیا ، وہ 122 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کےآخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل تھے جو 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد امپائرز نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام کا اعلان کردیا۔
ہینری نکلز 32 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جو کل نئے بلے باز کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔
بنگلادیش کی جانب سے شوریفل اسلام نے 2 جبکہ مومن الحق اور عبادت حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے مابین جاری دو ٹیسٹ میچز کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News