Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویرات کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ ایک دن قبل کیا

Now Reading:

ویرات کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ ایک دن قبل کیا

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ ایک دن قبل کر لیا تھا اور ساتھی کھلاڑیوں کو آگاہ بھی کر دیا تھا۔

ویرات کوہلی چار مہینے کے اندر ہی بھارت کی ٹی20، ون ڈے اور ٹیسٹ تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹ گئے ہیں۔

انہوں نے ستمبر میں ہی ٹی20 ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی اور دسمبر میں ان سے ون ڈے کی کپتانی چھین لی گئی اور کیپ ٹاون ٹسٹ ہارتے ہی انہوں نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ سنایا۔

ویرات نے ٹوئٹ کرکے مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ حالانکہ ایسی خبریں آرہی ہیں کہ ویرات نے ٹوئٹ سے ایک دن قبل ہی ڈریسنگ روم میں ساتھی کھلاڑیوں کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔

Advertisement

 جنوبی افریقہ کے خلاف جمعہ کو کیپ ٹاون ٹیسٹ میچ کے ساتھ ہندوستان نے سیریز بھی گنوا دی۔ اس کے بعد ویرات کوہلی نے ڈریسنگ روم میں ٹیم میٹنگ کی۔ اسی میٹنگ میں ہی انہوں نے پوری ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑنے سے آگاہ کیا۔

بھارت کے ایک انگریزی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق، کیپ ٹاون ٹسٹ میں شکست کے بعد ویرات کوہلی نے ٹیم میٹنگ میں اپنے اس فیصلے کی اطلاع دی۔ انہوں نے ساتھیوں سے کہا کہ وہ ٹسٹ کپتانی چھوڑنے جا رہے ہیں۔ ہر کوئی ان کے اس فیصلے کو سن کر حیران رہ گیا۔

 ڈریسنگ روم میں ہوئی میٹنگ میں موجود ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوہلی نے اس دوران سبھی سے ایک گزارش بھی کی۔

 اخباری رپورٹ کے مطابق، ویرات کوہلی نے کہا، ’میں ایک چھوٹا فیور مانگ رہا ہوں۔ پلیز ڈریسنگ روم سے باہر کسی کے ساتھ میری کپتانی چھوڑنے کی خبر شیئر نہ کریں‘۔

https://twitter.com/imVkohli/status/1482340422987169794?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1482340422987169794%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Findianexpress.com%2Farticle%2Fsports%2Fcricket%2F24-hours-before-tweeting-kohli-had-informed-team-that-he-was-stepping-down-7724992%2F

اس میٹنگ کے 24 گھنٹے بعد ہفتہ کی شام کو وراٹ کوہلی نے سوشل میڈیا کے ذریعہ دنیا اور بی سی سی آئی کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

Advertisement

 انہوں نے ایک لمبا چوڑا پوسٹ شیئر کرکے لکھا، ’ٹیم کو صحیح سمت میں لے جانے کے لئے 7 سال سے ہر دن سخت محنت کی۔ میں نے اس کام کو پوری ایمانداری سے نبھایا ہے اور اس میں کچھ بھی باقی نہیں چھوڑا ہے۔ کسی نہ کسی سطح پر ہر چیز کا خاتمہ ہوتا ہے اور میرے لئے ہندوستان کے ٹسٹ کپتان کے طور پر یہ اب ہے‘۔

اس سے قبل انہوں نے ستمبر میں ٹی20 کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ دورے سے عین قبل سلیکٹروں نے ان سے ون ڈے کی کپتانی چھین لی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر