Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل سے ٹکراؤ کے باوجود قومی کھلاڑیوں کو بی پی ایل کیلئے این اوسی دینے کا فیصلہ

Now Reading:

پی ایس ایل سے ٹکراؤ کے باوجود قومی کھلاڑیوں کو بی پی ایل کیلئے این اوسی دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ  کے لیے ان کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کے لیے تیار ہے جنہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے لیے منتخب نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر منتخب شدہ  کھلاڑی خود ڈرافٹ کے لیے 7 جنوری تک انتظار کرنا چاہتے ہیں  جہاں فرنچائزز اپنے 20 رکنی سکواڈ کو مکمل کرنے کے لیے دو اضافی کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 27 جنوری سے ہونا ہے جبکہ بی پی ایل مقابلے اس سے چند دن قبل 21 جنوری سے شروع ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے پی سی بی نے اپنے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے بنگلہ دیش بورڈ کے اس اقدام کو نظر انداز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث بی پی ایل اور پی ایس ایل کا ٹکراؤ ہورہا ہے اور اپنے کھلاڑیوں کو بھی لیگ میں شرکت کی اجازت دے رہا ہے۔

Advertisement

ایک پاکستانی کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کے وعدے پر بتایا کہ تمام کھلاڑی جنوری میں دو کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ ہر کوئی بی پی ایل کے برعکس پی ایس ایل میں شامل ہونا چاہتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاہم اگر وہ غیر منتخب رہتے ہیں تو وہ ڈھاکہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ ان کے پاس پہلے سے ہی پیشکش  موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈچیمپئن شپ آف لیجنڈز، بھارت آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز؛ پاکستان چیمپئنز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز؛ شاہد آفریدی کو فائنل میں پاک بھارت مقابلے کی امید
ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی؛ کپتان نے استعفیٰ دے دیا
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، سیمی فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے
شاہین آفریدی کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر