Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوانوں کے لئے لاہور قلندر اور کراچی کنگز میچ میں فری انکلوثرز دیا جا رہا ہے، عثمان ڈار

Now Reading:

نوجوانوں کے لئے لاہور قلندر اور کراچی کنگز میچ میں فری انکلوثرز دیا جا رہا ہے، عثمان ڈار

 وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوان امور عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے لئے لاہور قلندر اور کراچی کنگز میچ میں فری انکلوثرز دیا جا رہا ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نے  لاہور قلندر کی کوششوں کو سراہا ہے، پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیحات ہیں کہ نوجوانوں کو گراؤنڈز میں لانا ہے، کامیاب جوان اسپورٹس بھی سامنے لایا جارہا ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز نے جس طرح پاکستان کی کرکٹ میں خدمت کی اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان میں گراؤنڈز تو ہیں لیکن ان کی تزئین و آرائش نہیں کی جاتی، اسپورٹس منسٹری کی جانب سے سیالکوٹ اور فیصل آباد میں ہائی پرفارمنس سینٹر قائم کیاجارہاہے۔

انکا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ لاہور قلندر کے ساتھ ملکر کر رہے ہیں، چند روز قبل سیالکوٹ میں ٹرائل رکھے گئے تھے، ہزاروں نو۔جوانوں نے شرکت کی تھی۔

Advertisement

عثمان ڈار نے بتایا کہ اس ٹرائل میں محمد زاہد ایک نیا ٹیلنٹ سامنے لائے ہیں، محمد زاہد تیز باؤلر ہے اور اسکی اسپیڈ نوے میل سے زائد ہے،  وزیر اعظم سے بھی گزشتہ روز ملاقات کروائی گئی ہے۔

معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان کی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی ضرورت ہے، اسپورٹس کو اکانومی کا درجہ ملنا چاہیے، پاکستان کے اسپورٹس اسٹارز کے لئے ذریعہ آمدن بنانا چاہتے ہیں۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جیسے کھلاڑی  لاہور قلندر نے پیدا کئے، لاہور قلندر نے پاکستان کو کئی اسٹارز دیئے ہیں۔

دوسری جانب سربراہ لاہور قلندر عاطف رانا نے کہا ہے کہ نیت صاف ہو تو کامیابی ملتی ہے، جو سفر لاہور قلندر نے شروع کیا تھا وہ پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام جاری ہے، آنے والے دنوں میں پورے پاکستان سے ٹیلنٹ سامنے لائیں گے۔ عاطف رانا

سربراہ لاہور قلندر عاطف رانا نے کہا کہ کروڑوںوجوانوں کو مواقع دینگے، کامیاب جوان کو جہاں جہاں کھیلوں میں خدمات چاہیے ہوں گی وہاں وہاں لاہور قلندرز کھڑا ہوگا۔

عاطف رانا نے کہا کہ گھروں میں بیٹھ کر گیمز کھیلنے والے نوجوانوں کے لیے بھی منصوبہ بنایا جارہا ہے، اسلام آباد میں ہائی پرفارمنس سینٹر قائم کرنے کا پروگرام تھا لیکن کرونا وائرس آگیا، پاکستان میں 12 سے زائد ہائی پرفارمنس سینٹر قائم کرنے کا پلان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روہت شرما پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے خواہشمند
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر