Advertisement
Advertisement
Advertisement

پروفیسر کو قومی کرکٹرز کا خراج تحسین

Now Reading:

پروفیسر کو قومی کرکٹرز کا خراج تحسین

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی ہے، 18 سال قبل جو سفر شروع کیا آج اس سے ریٹائر ہورہا ہوں لیکن جب تک فٹ ہوں اور پرفارم کررہا ہوں لیگ کھیلتا رہوں گا۔

محمد حفیظ کے کامیاب 18 سالہ کیریئر کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد قومی کرکٹرز نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’محمد حفیظ‘ سرفہرست ٹرینڈ کررہے ہیں۔

Advertisement

قومی ٹیم کے اسپن بولر شاداب خان کا کہنا تھا کہ ’حفیظ بھائی کو انٹرنیشنل کرکٹ سے الوداع اور شاندار کیریئر پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ جبکہ شاداب خان نے ان کے ریٹائرمنٹ کے بعد نئے سفر کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق کا کہنا تھا کہ ’انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ مبارک ہو حفیظ بھائی‘۔ میدان اور اس کے باہر بھی آپ کے ساتھ رہنا ہمیشہ میرے لیے خوشی کا باعث رہا ہے۔

Advertisement

https://twitter.com/ImamUlHaq12/status/1477907415270141952

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان کے لیے آپ کی تمام خدمات کا شکریہ جبکہ امام الحق نے بھی ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ کے انٹرنیشنل کیریئر پر ایک نظر

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف نے ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ قومی کھلاڑی محمد اصغر نے پروفیسر کو متاثر کن شخصیت قرار دیتے ہوئے دعا دی۔

https://twitter.com/H_RaufAcademy/status/1477904038809284614

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد حفیظ نے 2018 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم اب انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے مکمل ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وہ لیگ میچز کھیلتے نظر آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہلاٹی 20؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو بدترین شکست
دورہ نیوزی لینڈ؛ قومی ون ڈے اسکواڈ کا تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ
پاکستان، نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کل سے شروع
وزیر اعظم نے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض کی مالی معاونت کردی
پاکستان جرمن فرینڈشپ ہاکی سیریز میں پاکستان کو شکست
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر