Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکن بلے باز بھانوکا راجا پاکسا کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Now Reading:

سری لنکن بلے باز بھانوکا راجا پاکسا کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سری لنکن بلے باز بھانوکا راجا پاکسا نے انتہائی مختصر کیرئیر کے بعد ہی  انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  بھانوکا راجا پاکسا نے سری لنکا کرکٹ بورڈ   کو اپنے استعفیٰ ارسال کردیا ہے جس میں انہیں فوری ریٹائرمنٹ سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کو  بھیجے گئے خط میں  30 سالہ راجا پاکسا نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی وجہ خاندانی ذمہ داریوں کو قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے استعفیٰ لکھا  کہ میں نے ایک کھلاڑی اور ایک شوہر کے طور پر اپنی پوزیشن پر بہت غور کیا ہے ۔میں مستقبل قریب میں بحیثیت والد اور اس سے منسلک خاندانی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے  ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔

یاد رہے کہ راجا پاکسانے 5 ون ڈے اور 18 ٹی ٹوئنٹی  انٹرنیشنل میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے جس میں مجموعی طور پر 409  رنز بنائے۔

انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2 جبکہ ون ڈے میچز میں ایک نصف سنچری اسکور کر رکھی ہے۔

Advertisement

وہ سری لنکا کےآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے اسکواڈ کا حصہ تھے  جہاں وہ آٹھ میچز میں 155 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے  سری لنکا کے  تیسرے بلے باز تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق کھلاڑی کا بابر اعظم کی جگہ محمد رضوان کو کپتان بنانے کا مطالبہ
پاک جنوبی افریقہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان
میں کراچی کا نہیں لیکن یہیں بڑا ہوا، ہمیں اس کی اونر شپ لینی ہے، یونس خان
ایشین ہاکی چیمپئنزشپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
پاکستان ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن پاکستان پہنچ گئے
ایشین ہاکی چیمپئنزشپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل آئیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر