Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7: آن لائن ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی

Now Reading:

پی ایس ایل 7: آن لائن ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی

لاہور: پی ایس ایل7 دیکھنے کے لیے آن لائن ٹکٹس کی فروخت کا عمل آج سے شروع ہوگا۔

ستائیس جنوری سے شروع ہونے والی پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے آن لائن ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہورہی ہے جبکہ پی سی بی نے فینز کے لیے  فری ٹکٹس کی بھی آفر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق  ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چھ ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں جبکہ چار ٹکٹ خریدنے پر ایک ٹکٹ فری ملے گا۔

راؤنڈ میچز کی قیمت ڈھائی سو سے تین ہزار تک رکھی گئی ہے جبکہ فائنل راؤنڈ میں اس کی قیمت پانچ سو سے چار ہزار روپے تک ہوگی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹڈیم لاہور میں فی الحال سو فیصد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت ہوگی تاہم کووڈ کی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے اس تعداد کو نصف بھی کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب پی سی بی نے فرنچائزز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پی ایس ایل 7 کو کامیاب بنانے اور شیڈول کے مطابق کروانے کے لیے پروٹوکولز بنالیے ہیں جن پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل سے وابستہ ہر افراد کے لیے 3 روز کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ کووڈ رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں متاثرہ شخص کے لیے 10 روز کا قرنطینہ لازمی ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق 3 روز کے قرنطینہ کے لیے ملکی اور غیر ملکی افراد 20 جنوری سے قرنطینہ میں داخل ہوجائیں گے جبکہ میچ کے انعقاد کے لیے 13 کھلاڑیوں کا دستیاب ہونا لازمی ہوگا۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 13 کھلاڑیوں سے کم دستیاب ہونے کی صورت میں میچ ممکن نہیں ہوگا اور پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں کی فیملیز کو بھی ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پروٹوکولز کے مطابق اگر ایونٹ کے دوران کورونا وبا پھیلتی ہے تو ایسی صورت میں 7 روز کے لیے ایونٹ کو معطل کردیا جائے گا جس کے 7 روز بعد ایونٹ کو ری شیڈول کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق 24 مقامی کھلاڑیوں پر مشتمل ریزرو پول تیار کیا جائے گا جس میں شامل کھلاڑی 20 جنوری سے قرنطینہ میں چلے جائیں گے جبکہ اس پول سے ضرورت پڑںے پر کھلاڑیوں کو لیا جاسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن پاکستان پہنچ گئے
ایشین ہاکی چیمپئنزشپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل آئیں گے
ٹی 20 سیریز کے لیے جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
چیمپئنر ون ڈے کپ، افتتاحی میچ میں مارخورز نے پینتھرز کو شکست دے دی
رونالڈو سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فولوورز رکھنے والے پہلے شخص بن گئے
تین سال خسارے میں جانے والے ساؤتھ افریقن بورڈ کو منافع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر