Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی بکیز کو بے نقاب کرنے والے زمبابوین کرکٹر پر پابندی لگنے کا امکان

Now Reading:

بھارتی بکیز کو بے نقاب کرنے والے زمبابوین کرکٹر پر پابندی لگنے کا امکان

زمبابوین کرکٹ کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر پر آئی سی سی کی جانب سے کئی سال کی پابندی لگنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق  برینڈن ٹیلر نے 2019 میں بھارتی بکیز کی جانب سے کی گئی میچ فکسنگ کی پیشکش کی اطلاع آئی سی سی کو  چار ماہ تاخیر سے دی جس کے باعث ان پر کئی سال کی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے  کہا کہ دو سال سے  ذہنی بوجھ کا شکار ہوں، اب ضروری ہے کہ کہانی سب کو بتاؤں۔

انہوں نے بتایا کہ 2019 میں ایک بھارتی بزنس مین نے ان سے رابطہ کیا کہ وہ زمبابوے میں ایک ٹی ٹوئنٹی لیگ کی اسپانسر شپ کے حوالے سے ان سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ بھارتی بزنس مین نے ملاقات کے لیے بھارت بلایا اور کہا کہ 15 ہزار ڈالر ملیں گے۔

Advertisement

برینڈن ٹیلر نے مزید کہا کہ یہ آفر ایسے وقت میں کی گئی جب انہیں کرکٹ بورڈ سے گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی ، میں نے ملاقات کی حامی بھرلی ۔

سابق زمبابوین کپتان نے بتایا کہ   بھارت پہنچنے پر مجھے ڈنر پر لے جایا گیا جہاں کوکین کا نشہ بھی کرایا گیا ۔اگلی صبح چھ لوگ میرے ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوگئے  اور گزشتہ رات کو نشہ کرنے کی ویڈیو دکھاکر مجھے اسپاٹ فکسنگ کے لیے بلیک میل کیا۔

Advertisement

انہوں  نے کہا کہ اس وقت اپنی حفاظت  کی خاطر میں نے ان کی بات مان  لی اور ایڈوانس کی صورت میں 15 ہزار ڈالرز لے کر واپس زمبابوے آگیا۔

برینڈن ٹیلر نے کہا کہ وہ   بزنس مین اپنی سرمایہ کاری  کی واپسی چاہتا تھا جو میں نہ دے سکا اور نہ  ہی دوں گا۔ میں نے چار ماہ شدید ذہنی دباؤ میں رہنے کے بعد  آئی سی سی کو اطلاع  دی  کہ وہ میری  مجبوری سمجھے گی مگر ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ  میں نے آئی سی سی کو تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے تاہم اب  معلوم ہوا ہے وہ مجھ پر پابندی لگانا چاہ رہے ہیں، آئی سی سی کا جو بھی فیصلہ ہوگا قبول کروں گا۔

واضح رہے کہ 35 سالہ برینڈن ٹیلر نے 2004 سے 2021 تک زمبابوے کے لیے 34 ٹیسٹ، 202 ون ڈے اور 45 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  میچز کھیلے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر