Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی بلے بازوں کی اونچی اڑان

Now Reading:

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی بلے بازوں کی اونچی اڑان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی بلے بازوں نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس میں بلے بازوں کی فہرست میں ابتدائی آٹھ پوزیشنز پو کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔

پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان ، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، بھارت کے کے ایل راہول، آسٹریلیا کے ایرون فنچ، نیوزی لینڈکے ڈیوون کونوے اور جنوبی افریقہ کے ریسی وینڈر ڈسن بدستور بالترتیب پہلی سے آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ماٹن گپٹل اور بھارت کے ویرات کوہلی ایک ایک درجہ  ترقی  پاکر بالترتیب نویں اور دسویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بالنگ کی فہرست میں انگلینڈ کے عادل رشید ایک درجہ ترقی پاکر آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ باقی کسی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Advertisement

https://twitter.com/ICC/status/1486249736785084417

سری لنکا کے ونندو ہسارنگا پہلی اور جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

افغانستان کے راشد خان، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، افغانستان کے مجیب الرحمان، جنوبی افریقہ کے اینرچ نورکیا، پاکستان کے شاداب خان اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی بالترتیب پانچویں سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے گلین میکسویل  اور سری لنکا کے ونندو ہسارنگا ایک ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آگئےہیں۔

انگلینڈکے معین علی چار درجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر