انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 238 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر 19 ورلڈکپ کے پانچویں پوزیشن کے میچ میں سری لنکا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے فیصلہ بہت مہنگا پڑ گیا۔
پاکستانی اوپنرز محمد شہزاد اور حسیب اللہ خان نے 134 رنز کی شراکت قائم کی ۔
محمد شہزاد 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو حسیب اللہ خان نے کپتان قاسم اکرم کے ہمراہ دوسری وکٹ پر 229 رنز کی شراکت قائم کی۔
حسیب اللہ خان 136 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ قاسم اکرم 80 گیندوں پر جارحانہ 135 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔عرفان خان 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنائے۔
A comprehensive victory for Pakistan who finish their #U19CWC 2022 campaign at the fifth position 👏
They beat Sri Lanka by 238 runs.#SLvPAK pic.twitter.com/6QVsLclKaF
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) February 3, 2022
سری لنکا کی جانب سے متھیسا پتھیرانا نے 2 جبکہ روین ڈی سلوا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں سری لنکن ٹیم صرف 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ونوجا رانپل 53 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ کپتان دونتھ ویلالاگے 40 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستانی کپتان قاسم اکرم نے شاندار سنچری کے بعد شاندار بالنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ان کے علاوہ ذیشان ضمیر، اویس علی، عباس علی اور مہران ممتاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قاسم اکرم انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں سنچری اسکورکرنے اور 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News