Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار، بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ سے معطلی

Now Reading:

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار، بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ سے معطلی

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی ٹیسٹ رپورٹ  کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کو غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سی معطل کردیا گیا ہے جبکہ محمد حسنین انٹر نیشنل کرکٹ میں بولنگ ایکشن کی درستگی تک معطل رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

Advertisement

دوسری جانب محمد حسنین کے حوالے سے پی سی بی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ 21  فروری  کو لاہور میں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا سے تفصیلی رپورٹ آج موصول ہوئی ہے۔

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ گڈ لینتھ ، فل لینتھ ، باؤنسر اور سلو باؤنسر ڈیلیوریز کرتے ہوئے محمد حسنین کے بازو کا خم 15 ڈگری سے بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد حسنین بولنگ ایکشن، سرفراز احمد حمایت کرنے میدان میں آگئے

Advertisement

ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ محمد حسنین کے ایکشن کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے جبکہ پی سی بی ایک بولنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا جو محمد حسنین کے ساتھ ان کے باؤلنگ ایکشن پر کام کرے گا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 7 کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پر محمد حسنین کو لیگ میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ہے۔

Advertisement

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی بولنگ ایکشن کی درستگی تک محمد حسنین بین الاقوامی کرکٹ میں بھی باؤلنگ سے معطل رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرالمپکس گیمز؛ پاکستان کے حیدر علی نے ڈسک تھرو میں برانز میڈل جیت لیا
کم رنز دے کر زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سنگاپور کے کھلاڑی کے نام
چیمپئنز ون ڈے کپ: ٹیم کے کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا
منگولیا ٹی 20 انٹرنیشنل کا کم ترین اسکور کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی
پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کرنے والی بنگلا دیش کی ٹیم کا شاندار استقبال
بھارت کو عالمی چیمپئن بنانے والے راہول ڈریوڈ کس بات پر شرمندہ ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر