Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7 فائنل: سیکیورٹی انتظامات کے لیے خصوصی ہدایات جاری

Now Reading:

پی ایس ایل 7 فائنل: سیکیورٹی انتظامات کے لیے خصوصی ہدایات جاری

لاہور: پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ کی سیکیورٹی انتظامات کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے شائقین کرکٹ کی سیکیورٹی اور گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم آنے والے تمام شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت بہترین سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 فائنل: کس کا پلڑا بھاری، ملتان یا لاہور؟

Advertisement

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ خواتین شائقین کی سہولت اور سیکیورٹی کیلئے لیڈی وارڈنز کو تعینات رکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کی فول پروف سیکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

راؤ سردار علی خان نے کہا کہ پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور جوان ہائی الرٹ ہو کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سینئر افسران خود ٹریفک مینجمنٹ کا جائزہ لیں اور ٹریفک کی ہموار روانی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ فائنل میچ دیکھنے کیلئے دوسرے شہروں سے آنے والے شائقین کرکٹ کی رہنمائی کے لیے وارڈنز اور اہلکاروں کو خصوصی ہدایات دی جائیں.

Advertisement

راؤ سردار علی خان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں ایمبولنسز اور فائر بریگیڈ وغیرہ کی آمدو رفت میں کوئی تعطل نہ آنے پائے۔

انہوں نے ہدایات جاری کی کہ راستہ ایپ، راستہ ایف ایم 88.6 سوشل میڈیا اور میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال کے بارے میں موثر آگاہی فراہم کی جائے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ میچ کے اختتام اور شائقین کے اسٹیڈیم سے اخراج کے موقع پر بھی سیکیورٹی کے انتظامات کو مد نظر رکھا جائے

Advertisement

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل آج شام 7:30 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈٰیم میں کھیلا جائے گا جبکہ اس سے قبل پی ایس ایل 7 کی اختتامی تقریب آج شام 6 بجے منعقد کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر