Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد یوسف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

Now Reading:

محمد یوسف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر
محمد یوسف عبوری بیٹنگ کوچ کے لئے فیورٹ امیدوار

محمد یوسف عبوری بیٹنگ کوچ کے لئے فیورٹ امیدوار

لاہور: آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریزکے لیے محمد یوسف کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے پی سی بی افسران کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی ہے جس کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا ہیڈ کوچ رچرڈ پائی بس کو لگائے جانے کا امکان ہے۔

رچرڈ پائی بس پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں، جنوبی افریقی کرکٹر لانس کلوزنر کو پاور ہٹنگ کوچ لگائے جانے کا امکان ہے جبکہ بیٹنگ کوچ کے لئے محمد یوسف کو مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی ہڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف کوچنگ کے فرائض ثقلین مشتاق انجام دیں گے

Advertisement

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے ثقلین مشتاق کو رمیز راجہ فائنل کرچکے ہیں، مشتاق احمد مزید 12 ماہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہیں گے۔

علاوہ ازیں شان ٹیٹ کو 12 ماہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا فاسٹ باؤلنگ کوچ مقر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب دورہ پاکستان کے لیے آسٹریلیا نے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کے سپرد کی گئی ہے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔

آسٹریلین اسکواڈ میں آشٹن اگر، اسکاٹ بولینڈ ایلیکس کیری، کیمرون گرین ٹیم میں شامل ہیں جبکہ مارکوس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس کو شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، نیتھن لیوئن اور میچل مارش بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ مائیکل نیصر، مچل اسٹارک، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جبکہ اس دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ 1 ٹی ٹوئنٹی میچ بھی دورے میں شیڈول ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی
سری لنکا کے تجربہ کار آل راؤنڈر اینجیلو میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
ایف آئی ایچ نیشنز کپ فائنل: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-6 سے ہرا کر اپنے نام کرلیا
جارح مزاج قومی کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
ہاکی نیشنزکپ؛ فائنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست
ہاکی نیشنز کپ؛ پاکستان نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر