پی ایس ایل 7 کے پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر

پی ایس ایل 7
لاہور: 23 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 7 کے پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 23 فروری سے 25 فروری تک کھیلے جانے والے پی ایس ایل 7 کے پلے آف مرحلے کے لیے میچ ریفری اور امپائرز کا تقرر کردیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں 23 فروری کو کوالیفائر کھیلا جائے گا جس میں ملتان سلطانز اورلاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ اس میچ میں ریفری کے فرائض روشن ماہنامہ کو دیے گئے ہیں۔
کوالیفائر میچ میں علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ تیسرے امپائر کی ذمہ داری مائیکل گف اور چوتھے امپائر کی ذمہ داری احسن رضا کو دی گئی ہے۔
پی ایس ایل 7 میں 24 فروری کو ایلیمنیٹر ون کا میچ کھیلا جائے گا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ اس میچ میں ریفری کے ذمہ داری آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے کو دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کا پلے آف میچ کھیلنے کا امکان
ایلیمنیٹر میچ میں علیم ڈار اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ رچرڈ ایلنگ ورتھ اور راشد ریاض کو تیسرے اور چوتھے امپائر کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
ایلیمنیٹر ٹو کا میچ 25 فروری کو کھیلا جائے گا جس میں کوالیفائر کی رنر اپ ٹیم اورایلیمیٹر ون کا میچ جیتنے والی ٹیم مدمقابل ہوگی۔
اس میچ میں میچ ریفری کے فرائض روشن ماہنامہ کو دیے گئے ہیں جبکہ رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 کا سب سے بہترین کیچ کونسا؟
ایلیمنیٹر ٹو میں تیسرے اور چوتھے امپائر کی ذمہ داریاں علیم ڈار اور آصف یعقوب کے سپرد کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا جس کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

