Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اور رضوان کی حکمرانی برقرار

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اور رضوان کی حکمرانی برقرار

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی حکمرانی برقرار ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی ٹاپ 5 فہرست میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔

پاکستان کے بابر اعظم ، محمد رضوان، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرام، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور جنوبی افریقا کے ریسی وینڈر ڈسن ایک ایک درجے ترقی پاکر بالترتیب چھٹی اور ساتویں جبکہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل دو درجے ترقی پاکر آٹھویں   پوزیشن پر آگئے ہیں ۔

سری لنکا کے پتھم نسانکا 3 درجے تنزلی کے بعد نویں اور بھارت کے لوکیش راہول ایک درجے تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر چلے گئے۔

Advertisement

بالنگ کی ٹاپ ٹین فہرست میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔

Advertisement

جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلی ، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈدوسری ، انگلینڈ کے  عادل رشید تیسری، آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا چوتھی اور افغانستان کے راشد خان پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

سری لنکا کے ونندو ہسارنگا چھٹی، افغانستان  کے مجیب الرحمان کی ساتویں، جنوبی افریقا کے اینرچ نورکیا آٹھویں، آسٹریلیا کے ایشٹن اگر نویں اور پاکستان کے شاداب خان دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور انگلینڈ کے معین علی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 241 رنز سے ہرا دیا
بھارت کے سابق کھـلاڑی ٹینس ہال آف فیم میں شامل
ثانیہ مرزا سے شادی کی خبریں؛ محمد شامی نے خاموشی توڑ دی
گلوبل ٹی ٹوئنٹی: پی سی بی کا شاہین، رضوان اور بابر کو این او سی جاری نہ کرنے فیصلہ
دورہ سری لنکا کیلئے بھارتی ٹیم اور نئے کپتان کا اعلان
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر