گزشتہ روز کورونا وائرس کا شکار ہونے والے فہیم اشرف کا ٹیسٹ منفی آگیا۔
ذرائع کے مطابق قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف کا ریپڈ انٹیجن کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کل سے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کریں گے اور دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل انجری سے صحتیاب ہونے والے فہیم اشرف گزشتہ روز کراچی پہنچنے کے بعد کورونا وائرس مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔
ترجمان پی سی بی نے کہا تھا کہ آل راؤنڈر پانچ دن قرنطینہ میں رہیں گے اور آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
یاد رہے کہ فہیم اشرف اور حسن علی انجریز جبکہ حارث رؤف کورونا مثبت آنے کے سبب آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News