Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 148 رنز پر ڈھیر

Now Reading:

کراچی ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 148 رنز پر ڈھیر
کراچی ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 148 رنز پر ڈھیر

کراچی ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 148 رنز پر ڈھیر

کراچی: دوسرے ٹیسٹ میچ پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح سے ناکام ہوگئی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈٰیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے تیسرے دن کا کھیل آج کھیلا جارہا ہے۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ 556 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا توپاکستان کی پوری ٹیم محض 53 اوورز ہی کھیل سکی اور148 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے۔

آسٹریلیوی ٹیم کو پاکستان پر 408 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ آسٹریلیا نے اپنی دوسرے اننگ کا بھی آغاز کردیا ہے۔

پاکستان کی پہلی اننگ

Advertisement

پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگ کا آغاز کیا لیکن دونوں کھلاڑی ہی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور عبداللہ شفیق 13 رنز جبکہ امام الحق 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اظہر علی 20 رنز بناکر کیچ دے بیٹھے تو اگلی ہی گیند پر فواد عالم بھی ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان 6 بناکر چلتے بنے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ نعمان علی 20 اور شاہین شاہ آفریدی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مچل سوئپسن نے دو وکٹیں حاصل کی۔

آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز، نتھن لیون اور کیمرون گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ پاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگ

Advertisement

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 556 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ ان کی جانب سے عثمان خواجہ 160 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس کیری نے 93 اور اسٹیو اسمتھ نے 72 رنز کی بڑی اننگ کھیلی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اورساجد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور کپتان بابر اعظم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے سابق کھـلاڑی ٹینس ہال آف فیم میں شامل
ثانیہ مرزا سے شادی کی خبریں؛ محمد شامی نے خاموشی توڑ دی
گلوبل ٹی ٹوئنٹی: پی سی بی کا شاہین، رضوان اور بابر کو این او سی جاری نہ کرنے فیصلہ
دورہ سری لنکا کیلئے بھارتی ٹیم اور نئے کپتان کا اعلان
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستان کے ارحم بن فرخ نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر