Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ٹیسٹ؛ کینگروز اننگز کا 391 رنز پر خاتمہ، شاہینوں کی بیٹنگ

Now Reading:

لاہور ٹیسٹ؛ کینگروز اننگز کا 391 رنز پر خاتمہ، شاہینوں کی بیٹنگ
لاہور ٹیسٹ؛ کینگروز اننگز کا 391 رنز پر خاتمہ، شاہینوں کی بیٹنگ

لاہور ٹیسٹ؛ کینگروز اننگز کا 391 رنز پر خاتمہ، شاہینوں کی بیٹنگ

لاہور: آسٹریلین کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 391 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے جس کے پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے دوسرے دن کا کھیل آج کھیلا جارہا ہے۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگ

اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگ میں 391 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے سب سے زیادہ 91 رنز اسکور کیے جس میں ان کے 9 چوکے اور1 چھکا شامل ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں کیمرون گرین نے 79، ایلکس کیری 67 اور اسٹیو امتھ نے 59 اورٹریوس ہیڈ نے 26 رنز اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور نسیم شاہ نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بعد ازاں پاکستان نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کردیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اورامام الحق اوپننگ کے لیے اترے ہیں۔

پہلے دن کا کھیل

پہلے دن کے کھیل کے آغاز میں پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کا جادو سر چڑھ کر بولا اور انہوں نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر سمیت مارنس لبوشین کو ایک ہی اوور میں پولین کی راہ دکھائی تھی۔

مارنس لبوشین کو شاہین شاہ آفریدی نے تو کھاتہ بھی کھولنے نہ دیا اور انہیں صفر پر آؤٹ کردیا تھاجبکہ نسیم شاہ نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اور ایک وکٹ ساجد خان کے نام رہی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل دو ٹیسٹ میچز کھیلے گئے تھے جس کا پہلا میچ راولپنڈٰی اوردوسرا کراچی میں کھیلا گیا تھا جو بے نتیجہ رہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اورآخری ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم سیریز کی فاتح قرارپائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 241 رنز سے ہرا دیا
بھارت کے سابق کھـلاڑی ٹینس ہال آف فیم میں شامل
ثانیہ مرزا سے شادی کی خبریں؛ محمد شامی نے خاموشی توڑ دی
گلوبل ٹی ٹوئنٹی: پی سی بی کا شاہین، رضوان اور بابر کو این او سی جاری نہ کرنے فیصلہ
دورہ سری لنکا کیلئے بھارتی ٹیم اور نئے کپتان کا اعلان
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر