تھائی پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم سے پتہ چلتا ہے کہ شین وارن کی موت قدرتی وجوہات کی بناء پر ہوئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے تھائی لینڈ کے ایک جزیرے پر آسٹریلیا کے عظیم کرکٹر شین وارن کی موت قدرتی وجوہات کی وجہ سے ہوئی تھی۔
نائب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شین وارن کے اہلخانہ کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بارے میں بتا دیا گیا تھا اور انہوں نے اس نتیجے کو قبول کر لیا تھا۔
نائب پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ شین وارن کی لاش کو آسٹریلوی قونصل خانے کے حکام کے سپرد کیا جائے گا جو لاش کو آسٹریلیا میں ان کے خاندان کے پاس منتقل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ’بال آف دی سینچری‘ کرنے والے شین وارن کے کیریئر پر ایک نظر
انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کار مقررہ وقت کے اندر پراسیکیوٹرز کے لیے پوسٹ مارٹم کے نتائج کا مزید خلاصہ کریں گے۔
واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے تفتیش کاروں کو مبینہ طور پر شین وارن کے کمرے کے فرش اور نہانے کے تولیے پر خون کے دھبے ملے تھے جس کے بعد شبہ کیا جارہا تھا کہ انہیں مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی میں 52 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے تھے۔
شین وارن کو ان کے ولا میں بے جان پایا گیا تھا اور طبی عملے کی بہترین کوششوں کے باوجود بھی وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News