Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ٹیسٹ؛ کینگروز کے 351 رنز کے ہدف میں شاہینوں نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنالیے

Now Reading:

لاہور ٹیسٹ؛ کینگروز کے 351 رنز کے ہدف میں شاہینوں نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنالیے
لاہور ٹیسٹ

لاہور ٹیسٹ

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنالیے ہیں اور اب اسے آخری روز جیت کے لیے مزید 278 رنز بنانے ہوں گے۔ 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے دوسری اننگز کا آغاز جاری رکھا اور 3 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئر کردی اور یوں قومی ٹیم کو تیسرا اور آخری ٹیسٹ جیتنے کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا۔

Advertisement

آسٹریلیا نے جب چوتھے روز اننگز ڈیکلیئر کی تب کھیل ختم ہونے میں تقریباً 30 اوورز باقی تھے اور میزبان ٹیم کی کوشش تھی کہ وہ کسی طرح ابتدائی وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں تاہم قومی ٹیم نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک 27 اوورز کا سامنا کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنائے۔

کل کھیل کے آخری روز پاکستان اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کرے گا جہاں اسے میچ جیتنے کے لیے مزید 278 رنز درکار ہوں گے جب کہ کینگروز کو میچ  کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پاکستان کی 10 وکٹیں اڑانا ہوں گی۔ اس وقت امام الحق 42 اور عبداللہ شفیق 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی دوسری اننگز

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگ میں سب سے زیادہ رنز عثمان خواجہ نے اسکور کیے، انہوں نے سنچری کی بدولت 104 رنز اسکور کیے جبکہ وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

علاوہ ازیں ڈیوڈ وارنر 51 اور مارنس لبوشن نے 36 رنز اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ، نسیم شاہ اور نعمان علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

پاکستان کی پہلی اننگز

پہلی اننگ میں پاکستان کے شروعاتی بلے بازوں کے علاوہ باقی کھلاڑیوں کی پرفارمنس کافی مایوس کن رہی اورپاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 268 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق نے سب سے زیادہ 81 رنز اسکور کیے جبکہ اظہر علی 78 اور کپتان بابر اعظم نے 67 رنز اسکور کیے۔

علاوہ ازیں کوئی بھی کھلاڑی زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہے اورپاکستان کے 3 کھلاڑی نعمان علی، حسن علی اور نسیم شاہ صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان بھی صرف ایک رن ہی بناسکے اور مچل اسٹارک نے انہیں کلین بولڈ کردیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک نے بھی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور 1 وکٹ نتھن لیون کے نام رہی۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز

Advertisement

اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی پہلی اننگ میں 391 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے سب سے زیادہ 91 رنز اسکور کیے جس میں ان کے 9 چوکے اور1 چھکا شامل تھا۔

علاوہ ازیں کیمرون گرین نے 79، ایلکس کیری 67 اور اسٹیو امتھ نے 59 اورٹریوس ہیڈ نے 26 رنز اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور نسیم شاہ نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل دو ٹیسٹ میچز کھیلے گئے تھے جس کا پہلا میچ راولپنڈٰی اوردوسرا کراچی میں کھیلا گیا جو بے نتیجہ رہے۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اورآخری ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم سیریز کی فاتح قرارپائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے سابق کھـلاڑی ٹینس ہال آف فیم میں شامل
ثانیہ مرزا سے شادی کی خبریں؛ محمد شامی نے خاموشی توڑ دی
گلوبل ٹی ٹوئنٹی: پی سی بی کا شاہین، رضوان اور بابر کو این او سی جاری نہ کرنے فیصلہ
دورہ سری لنکا کیلئے بھارتی ٹیم اور نئے کپتان کا اعلان
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستان کے ارحم بن فرخ نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر