Advertisement
Advertisement
Advertisement

شین وارن کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ کا دل سوز بیان

Now Reading:

شین وارن کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ کا دل سوز بیان

آسٹریلوی کرکٹ اسٹار شین وارن کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ نے دل دل سوز بیان جاری کردیا۔

شین وارن کی موت پر ان کے والدین نے کہا کہ 4 مارچ 2022 کی رات ہمارے خاندان کے لیے ایک نہ ختم ہونے والا ڈراؤنا خواب شروع ہوا، اس دن ہم نے اپنے بہت پیارے بیٹے، ایک باپ، ایک بھائی اور ایک چچا شین کیتھ وارن کو کھو دیا،  یہ ایک ایسا المیہ جسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دکھ کے اظہار کے لیے الفاظ تلاش کرنا ایک ناممکن کام ہے اور شین کے بغیر مستقبل کی طرف دیکھنا ناقابل فہم ہے۔امید ہے کہ ہمارے پاس شین کی خوشگوار یادوں کا پہاڑ غم سے نمٹنے میں ہماری مدد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’بال آف دی سینچری‘ کرنے والے شین وارن کے کیریئر پر ایک نظر

شین وارن کی سب سے بڑی بیٹی بروک اور بیٹے جیکسن نے اپنے والد کو  بہترین باپ کے طور پر خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement

بروک نے کہا کہ مجھ میں اور والد میں کافی چیزیں مشترک تھیں جس کی بناء  پر میں ان سے اکثر کہا کرتی تھیں کہ مجھ میں آپ کی عادتیں  مل گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے والد سے بہت پیار کرتی ہوں اور ہمیشہ ان کی کمی محسوس کروں گی۔

بیٹے جیکسن نے کہا کہ اب گولف کورس میں گھومنا اور پیزا کھانا  کبھی پہلے جیسا نہیں ہوگا لیکن میں جانتا ہوں کہ وہ مجھے ہر حال میں خوش رکھنا چاہتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ بس میں خوش رہوں۔

یہ بھی پڑھیں: شین وارن کی موت طبعی تھی، تھائی پولیس

جیکسن نے مزید کہا کہ میں یہی کرنے جا رہا ہوں، کوشش کرو اور خوش رہو۔ میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کروں گا، آپ واقعی بہترین والد اور دوست تھے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن 4 مارچ کو 52 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

Advertisement

شین وارن کی موت  دل کا دورہ پڑنے سے  ہوئی تھی جب وہ تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی میں اپنے ولا میں بے جان پائے گئے تھے اور  طبی عملے کی بہترین کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو سیمی فائنل میں چین کے ہاتھوں شکست
سابق کھلاڑی کا بابر اعظم کی جگہ محمد رضوان کو کپتان بنانے کا مطالبہ
پاک جنوبی افریقہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان
میں کراچی کا نہیں لیکن یہیں بڑا ہوا، ہمیں اس کی اونر شپ لینی ہے، یونس خان
ایشین ہاکی چیمپئنزشپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
پاکستان ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن پاکستان پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر