قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی پہنچتے ہی پہلا دھچکا لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں انجری سے صحتیاب ہونے والے قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
کراچی پہنچنے پر فہیم اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے آل راؤنڈر فہیم اشرف پانچ دن قرنطینہ میں رہیں گے اور آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ فہیم اشرف اور حسن علی انجریز جبکہ حارث رؤف کورونا مثبت آنے کے سبب آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News