پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ شین وارن کی موت کا سن کر دُکھ ہوا ہے، کرکٹ کی دنیا میں شین وارن کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔
Saddened to learn of the sudden passing of cricketer Shane Warne, a bowling genius who took the art of leg spin to new heights. He will be missed across the cricketing world.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 5, 2022
وزیر اعظم نے کہا کہ شین وارن نے لیگ اسپین نے لیگ اسپین کے فن کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے
یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن 52 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
واضح رہے کہ شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں حاصل کیں، وہ 700 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے بالر تھے۔
انہوں نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News