Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنڈی ٹیسٹ؛ خراب روشنی نے آسٹریلوی بلے بازوں کی پیش قدمی روک دی

Now Reading:

پنڈی ٹیسٹ؛ خراب روشنی نے آسٹریلوی بلے بازوں کی پیش قدمی روک دی
پنڈی ٹیسٹ؛ خراب روشنی نے آسٹریلوی بلے بازوں کی پیش قدمی روک دی

پنڈی ٹیسٹ؛ خراب روشنی نے آسٹریلوی بلے بازوں کی پیش قدمی روک دی

راولپنڈی: پاکستان اورآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے تیسرے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث روک دیا گیا۔

راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیل جارہا ہے جس کے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز آج صبح 9 بج کر 50 منٹ پر ہوا۔

Advertisement

آسٹریلیا کے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کی پہلی اننگ کا آغاز کیا، اننگ کا آغاز آسٹریلیا نے 5 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر شروع کیا۔

Advertisement

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان نے 476 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی

آسٹریلیا کی جانب اوپننگ بلے بازوں نے اچھا آغاز فراہم کیا اورآسٹریلیا کی پہلی وکٹ 156 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیوڈ وارنر 68 رنز بناکر نعمان علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

دوسری وکٹ عثمان خواجہ کی گری جو سنچری سے صرف 3 رنز کی کمی کی دوری سے 97 رنز پر نعمان علی کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں میں کیچ دے بیٹھے۔

آج کے دن کا کھیل وقت سے پہلے کم روشنی کے باعث روک دیا گیا جبکہ مارنس لبوشن 69 رنز کے ساتھ اور اسٹیو اسمتھ 24 رنز کے ساتھ ناؤٹ آؤٹ ہیں۔

Advertisement

پہلے اور دوسرے دن کی طرح آج بھی شائقین کرکٹ صبح سویرے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے اورشائقین کی ایک بڑی تعداد ہمیں اسٹیڈیم کے اندر اور باہر دیکھنے کو ملی۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ میچ:  پشاور دھماکے کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی گئی

پنڈی اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں اتوار اور پیر کے روز بارش کے امکانات کی پیش گوئی کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گذشتہ روز کھیل کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگ چار وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی۔

پاکستان کی پہلی اننگ

Advertisement

کھیل کے دوسرے دن کا آغاز ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنا رکھے تھے، کریز پر امام الحق 132 اور اظہر علی 64 بناکر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ میں بیٹنگ آرڈر نے اچھا کھیل پیش کیا اور جس کھلاڑی نے بلا تھاما اس نے جم کر آسٹریلوی بولرز کی پٹائی کی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ: شاداب خان بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے

پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185، امام الحق نے 157 کپتان بابر اعظم نے 36 بنائے جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق 44 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1500022302653788161?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1500022302653788161%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fwp-admin%2Fpost.php%3Fpost%3D388392action%3Deditclassic-editorclassic-editor__forget

اننگ کو ڈکلیئر کرتے وقت پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان اور افتخار احمد کریز پر موجود تھے، محمد رضوان نے 29 جبکہ افتخار احمد نے 13 رنز اسکور کرلیے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون ، پیٹ کمنز اور مارنس لبوشن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستان کے ارحم بن فرخ نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
فرانسیسی اسٹار فٹبالر امباپے ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے
سری لنکن کرکٹر کو  گولی مارکر ہلاک کردیا گیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرر رینکنگ جاری، بابر اور شاہین شامل
پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر