اسلام آباد میں سیاسی کشیدگی کے باعث پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز پنڈی سے لاہور منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسلام آباد اور راولپنڈی کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ صورتحال واضح ہونے کے بعد بیک اپ پلان پر عمل کیا جائے گا۔
پی سی بی نے بیک پلان تیار کیا ہوا ہے ، وائٹ بال سیریز لاہور میں کروائی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قذافی و نیشنل اسٹیڈیم سمیت تمام اسٹیڈیمز کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جانا ہے جس کے بعد واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو ہوگا۔
تینوں ون ڈے میچز اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ اس سے قبل آخری ٹیسٹ میچ لاہورمیں کھیلا جانا ہے ۔
اسلام آباد میں سیاسی کشیدگی کے باعث وائٹ بال سیریز بھی لاہور میں ممکن ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News