بھارت نے رویندرا جدیجا کے ریکارڈ ناقابل شکست 175 رنز کی بدولت کی پہلی اننگز 574 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
رویندرا جدیجا کی ناقابل شکست سنچری جبکہ ریشابھ پانت (96) ، روی چندرن ایشون (61) اور ہنوما وہاڑی (58) کی نصف سنچریز کی بدولت بھارت نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 574 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔
Ravindra Jadeja slams a spectacular 175* as India declare on 574/8 at the stroke of Tea.#WTC23 | #INDvSL | https://t.co/mo5BSRmFq2 pic.twitter.com/3oCQcS7kwz
Advertisement— ICC (@ICC) March 5, 2022
ویرات کوہلی 45، میانک اگروال 33،کپتان روہت شرما 29، شریاس ایئر27 اور جیانت یادیو 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد شامی 20 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
رویندرا جدیجا 175 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کی جانب سے ساتویں نمبر پر ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے سورنگا لکمل، وشوا فرنانڈو اور لاستھ امبلدینیا نے 2،2 وکٹیں جبکہ لاہیرو کمارا اور دھننجیا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News