Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فی الحال انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، اظہر علی

Now Reading:

فی الحال انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، اظہر علی

قومی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کا کہنا ہےکہ  فی الحال انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 185 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے اظہر علی  نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بہت اچھی شروعات ہے، ڈبل سنچری  کرنا چاہتا تھا لیکن نہ کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ جب وکٹیں موجود ہوں تو رن ریٹ میں بہتری کی امید لگائی جاتی ہے، لیکن آسٹریلیا نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا،  گیند ریورس اور وکٹ سلو ہونے کی وجہ سے رن ریٹ سلو ہوگیا۔

اظہر علی نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزرے گا اسپنرز کو مدد ملے گی اور بیٹنگ میں مشکلات  ہوں گی۔ پچ تیسرے دن کے اختتام پر کام دکھائے گی اور ہمارے لیے آسانی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ایک چیلنج ہے،  آسٹریلیا کو آؤٹ کرنا آسان نہیں ہوگا۔

Advertisement

ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر اظہر علی کا کہنا تھا کہ  فی الحال انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جب تک فٹنس اور فارم نے اجازت دی تب تک پاکستان کے لیے کھیلتا رہوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی سی بی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تمام میچز پاکستان میں ہی کرانے پر بضد
محمد حارث پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر
مشن سرجری؛ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک اور بڑا فیصلہ
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر انتقال کر گئے
ارجنٹینا کی ایک اور کامیابی؛ کوپا امریکا 2024 کا بھی چیمپئین بن گیا
پی سی بی کا نسیم کے بعد بابر، رضوان اور شاہین کو بھی این او سی دینے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر