پاکستان کے 12 ایتھلیٹس کے لیے اسکالر شپ کا اعلان
عالمی اولمپک کمیٹی نے پاکستان کے 12 ایتھلیٹس کے لیے اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اولمپک سالڈیریٹی کی جانب سے پاکستان کے 12 ایتھلیٹس کے لیے اسکالر شپ کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک اتھلیٹس کے اعزاز میں طیب اردگان کا افطار ڈنر
اسکالر شپ دینے کا فیصلہ 2024 میں ہونے والے سمر اولمپکس کی تیاریوں کے سلسلے میں کیا گیا ہے تاکہ ایتھیلیٹس کو تیاریوں کے لیے بہترین سہولیات مہیا کی جائیں۔
اسکالر شپ کے تحت ہر ایتھیلٹس کو 650 ڈالر یعنی 1 لاکھ 21 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جن ایتھلیٹس کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ماحورشہزاد، ارشد ندیم، گلفام جوزف اور عثمان چاند شامل ہیں۔
علاوہ ازیں کشمالہ طلعت، محمد نوح دستگیر بٹ، جہاں آرا نبی، پرنیا زمان خان، رسم گل اور انا تبسم کو بھی اسکولر شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایتھیلیٹس کو اسکالر شپ دینے کے لیے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے عالمی اولمپک کمیٹی سے درخواست کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
