حکومت نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے نئے چیئرمین کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف دو نام تجویز کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے دو ناموں میں نجم سیٹھی کا نام بھی شامل۔
پی سی بی گورننگ بورڈ دونوں ناموں میں سے ایک نام تجویز کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے کچھ دیر قبل چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں چیئرمین کے طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔
رمیز راجہ نے ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹاف سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے کام جاری رکھنے کہا گیا ہے، اب ہم سب کو کام کی طرف متوجہ ہونا ہے ۔
انہوں نے تیس کے قریب عہدیداران کو بلایا تھا اور انہیں اپنے کام پر فوکس کرنے کا حکم دیا تھا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اب غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو جانی چاہئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News