Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد عالم پلاسٹک کی تھیلیوں کے ماحول پر منفی اثرات سے آگاہی کیلئے میدان میں آگئے

Now Reading:

فواد عالم پلاسٹک کی تھیلیوں کے ماحول پر منفی اثرات سے آگاہی کیلئے میدان میں آگئے

قومی ٹیسٹ کرکٹر  فواد عالم پلاسٹک کی تھیلیوں کے ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات کی آگاہی کے لیے میدان میں آگئے۔

امریکی قونصلیٹ کے اشتراک سے فواد عالم نے پلاسٹک سے ہونے والے نقصانات سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے اس کے استعمال میں کمی کرنے پر زور دیا۔

فواد عالم نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہورہے ہیں اور پلاسٹک کی تھیلیوں کی وجہ سے ہونے والی آلودگی اس میں اضافے کا باعث ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک کی تھیلیوں کو زمین میں تحلیل ہونے میں 20 سے 500 سال لگ جاتے ہیں۔

فواد عالم نے بتایا کہ ایک پلاسٹک کی تھیلی اوسطاً صرف 12 منٹ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔دنیا سالانہ تقریباً 10 کھرب ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کی تھیلیاں استعمال ہوتی ہیں جو کہ ایک منٹ میں تقریباً 20 لاکھ بنتی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ ہر 20 استعمال شدہ پلاسٹک کی تھیلیوں میں سے صرف ایک کو ری سائیکل کیا جاتا ہے اور یہ پلاسٹک کی تھیلیاں زمین، ہوا، سمندر اور آبی وسائل کو یکساں طور پر آلودہ کرتی ہیں۔

فواد عالم نے بتیا اکہ ری سائیکلنغ کی شرح کم ہونے کی وجہ سے پلاسٹک کی تھیلیاں برساتی نالوں کو بند کرکےسیلاب کا باعث بنتی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب بھی ممکن ہو پلاسٹک کی تھیلیوں کو دوبارہ استعمال کریں اور زیادہ سے زیادہ بائیو ڈی گریڈ ایبل (وہ تھیلیاں جو مٹی میں دبانے سے کم عرصے میں تحلیل ہوجاتی ہیں) تھیلیوں کا استعمال کریں۔

فواد عالم نے درخواست کی خریداری کرتے وقت دوبارہ استعمال کے لائق تھیلیاں استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیریبین پریمیئر لیگ کے بانی اجمل خان دبئی میں دوران ورزش انتقال کر گئے
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون
غیر ملکیوں کی بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی، جے شاہ کا رد عمل آگیا
شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے آئی سی سی کے سفیر مقرر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان مسئلہ بن گیا
پونٹنگ اور اینڈی فلاور کے بعد جسٹن لینگر کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر