قومی کرکٹر و سابق کپتان سرفراز احمد نے محمد حسنین سے جلد واپسی کی درخواست کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر محمد حسنین کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ جلد واپس آجاؤ۔
Happy birthday young man jalde se wapis aajao @MHasnainPak ❤️❤️ https://t.co/bqTjsd9drV
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) April 5, 2022
محمد حسنین نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو سرفراز احمد کی کپتانی میں کیا تھا اور وہ ان کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بھی کھیلتے رہے ہیں۔
رواں برس جنوری میں بگ بیش لیگ کی نمائندگی کے دوران محمد حسنین کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔
بعد ازاں لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد 4 فروری کو ان کا بالنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ کرکٹ سے دور ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News