آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس میں قومی کپتان بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی جانب سے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کے مارنس لبو شین کی بلے بازوں میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے، انگلینڈ کے کپتان جوروٹ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
🔸 Shaheen Afridi continues to climb
🔸 Imam-ul-Haq makes significant gainsAdvertisementPakistan players make major movements in the @MRFWorldwide ICC Men's Player Rankings for ODIs and Tests after #PAKvAUS series 📈
Details 👉 https://t.co/zoY06jyBJ3 pic.twitter.com/dxVyiF78oK
— ICC (@ICC) April 6, 2022
بولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے ،بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بھارت کے جسپریت بمراہ ایک درجے ترقی سے تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا ایک درجے تنزلی سے چوتھے نمبر پر چلے گئے۔
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجے ترقی پاکر ربادا کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ آل راونڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجا پہلی اور روی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News