آئی سی سی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی چوتھی اور بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن بدستور برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے مارنس لبو شین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آسٹریلیا کےاسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے اور انگلینڈ کے جوروٹ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے ،بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے ، جسپریت بمراہ تیسرے، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا ایک درجے تنزلی سے چھٹے نمبر پر چلے گئے تاہم کیشو مہاراج سات درجے ترقی کے بعد 21 ویں نمبر پر آگئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈتینوں فارمیٹس میں ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل ہیں۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں پہلی جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر ہیں اور شاہین آفریدی ٹیسٹ میں چوتھی، ون ڈے میں ساتویں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں دسویں پوزیشن پر ہیں۔
🔹 Afridi breaks into the top 10 🔼
🔹 Gains for JJ Smit, Dipendra Airee 👏Some big movements in the latest edition of @MRFWorldwide ICC Men's Player Rankings for T20Is 📈
Details 👇
Advertisement— ICC (@ICC) April 13, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News