Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم اور فخر زمان عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

Now Reading:

بابر اعظم اور فخر زمان عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فخر زمان ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ مدینہ منورہ  میں موجود ہیں اور مسجد نبوی بھی نظر آرہی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم نے  روایتی عربی لباس زیب تن  کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کیپشن میں ایک شعر لکھا ہے’جو ہوتا ہمسفر غالب، تو میں اس کو یہ بتلاتا، کہ دیکھا اس جگہ آکر، تمنا کا قدم ٹھہرا‘۔

فخر زمان نے بھی ٹوئیٹر پر اپنی مسجد نبوی میں تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’پھر کرم ہوگیا، میں مدینے چلا‘۔

سوشل میڈیا پر وائرل دیگر تصاویر میں بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ پاکستان کے معروف پرینکسٹر نادر علی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل اسی ماہ رمضان میں نائب کپتان شاداب خان اور خاتون کرکٹرفاطمہ ثناء نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرر رینکنگ جاری، بابر اور شاہین شامل
پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول جاری
دفاعی چیمپئن حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ سے آؤٹ
محسن نقوی کا ٹیم میں گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو واضح پیغام
بھارتی حکومت پاکستان میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی تو بی سی سی آئی لکھ کر دے، پی سی بی
پی سی بی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تمام میچز پاکستان میں ہی کرانے پر بضد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر