انگلش کاؤنٹی کے نئے سیزن میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔
انگلینڈ کے سابق کپتان اور سب سے کامیاب بلے باز ایلسٹیئر کک کی دلچسپ انداز میں بولنگ کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وسیم جعفر نے ایلسٹیئر کک کی بولنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ کیپشن میں لکھا کہ کاؤنٹی کرکٹ کے اس سیزن میں یہ چل رہا ہے۔
Meanwhile County cricket this summer 😜😅 #IPL2022 https://t.co/akr5cc9UQa pic.twitter.com/lknzvXgJne
Advertisement— Wasim Jaffer (@WasimJaffer14) April 12, 2022
واضح رہے کہ ایلسٹیئر کک انگلینڈ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بلے باز ہیں۔
انہوں نے 161 ٹیسٹ میچز میں 33 سنچریز اور 57 نصف سنچریز کی مدد سے 12472 رنز بنائے ہیں جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے 325 میچز میں 70 سنچریز اور 117 نصف سنچریز کی مدد سے 24967 رنز بنارکھے ہیں۔
ایلسٹیئر کک نے 92 ون ڈے میچز میں 5 سنچریز اور 19 نصف سنچریز کی مدد سے 3204 رنز بنائے جبکہ 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 61 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
