لاہور: پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کھلاڑیوں کو ‘جارحانہ کرکٹ’ کھیلنے کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کا وینیو اب سیاسی عدم استحکام کے باعث ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔
ملتان میں ہونے والے میچز کی باضابطہ تصدیق زیر التواء تھی تاہم اب حکومت نے ملتان میں میچز کی اجازت دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز سیریز ملتان منتقل: ڈپٹی کمشنر کا ملتان اسٹیڈیم کا دورہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کا 16 رکنی اسکواڈ اپنا تربیتی کیمپ میزبان مقام کی بجائے اب لاہور میں لگائے گا جبکہ تربیتی کیمپ عبدلرزاق کے ہمراہ کوچ ثقلین مشتاق کی قیادت میں لگایا جائے گا۔
تمام کھلاڑی کو یکم جون کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں جبکہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مصروف کھلاڑی محمد رضوان، حارث رؤف اور شاہین شاہ بھی یکم جون کو ہی رپورٹ کریں گے۔
سیریز کے لیے 5 جون کو پاکستانی کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف ملتان پہنچیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی اسی روز پاکستان پہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جارحانہ انداز اپنائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے کوچز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اسی کے مطابق کھلاڑیوں کو تیار کریں اور ہوم ورک میں اسپن کے خلاف بیٹنگ اپروچ کو بھی مضبوط کریں۔
دوسری جانب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جس میں حیدر علی، عاکف جاوید، یاسر شاہ اور عماد وسیم جیسے کھلاڑی بھی حصہ لے کر اپنی فٹنس کو جانچ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News