لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پی سی بی نے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تین اوپنرز، تین مڈل آرڈر بیٹرز، دو وکٹ کیپرز، تین اسپنرز اور پانچ فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز، قومی اسکواڈ کے اعلان کی تاریخ سامنے آگئی
قومی اسکواڈ کی کپتانی بابر اعظم کے سپرد کی گئی ہے جبکہ نائب کپتانی کے فرائض شاداب خان انجام دیں گے۔
16-player Pakistan squad for West Indies ODIs named
More details: https://t.co/7RtIs36MJs#PAKvWI | #BackTheBoysInGreen
Advertisement— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 23, 2022
دیگر اسکواڈ میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، امام الحق شامل ہیں جبکہ محمد حارث کو محمد رضوان کے ساتھ بطور وکٹ کیپر شامل کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دہانی، زاہد محمود اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز دورہ پاکستان، فخر زمان نے اپنی خواہش کا اظہار کردیا
حیدر علی، آصف علی، آصف آفریدی اور عثمان قادر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے جبکہ سعود شکیل سائنوسائٹس سرجری کے باعث سلیکشن میں شامل نہیں تھے۔
تربیتی کیمپ کے لیے قومی اسکواڈ یکم جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا جبکہ انگلش کاؤنٹی میں مصروف کھلاڑی حسن علی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان مقررہ وقت پر وطن واپس لوٹیں گے۔
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ منتخب کردہ اسکواڈ میں زیادہ تر کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے تاکہ وہ اس طرز کی کرکٹ میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیریز مینیجڈ انوائیرنمنٹ میں نہیں کھیلی جارہی لہذا ضرروت پڑنے پر کھلاڑیوں کو مختصر وقت میں بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جانی ہے جو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔
سیریز میں شامل پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 10 جون کو ہوگا، سیریز میں شامل تیسرا اور آخری میچ 12 جون کو کھیلا جانا ہے جبکہ یہ تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News