قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شان مسعود کاؤنٹی چیمپئن شپ کی تاریخ میں تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں۔
شان مسعود کو کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مئی کے اختتام تک ایک ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 174 رنز درکار ہیں اور ان کا ایک میچ باقی ہے۔
شان مسعود اگر مئی کے اختتام تک ایک ہزار رنز مکمل کرلیتے ہیں تو وہ 34 سال بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔
It's been 34 years since a batter last scored 1️⃣0️⃣0️⃣0️⃣ first-class runs before the end of May!
AdvertisementWith one match left in the month, will anyone reach that number in the #LVCountyChamp? 🤔 pic.twitter.com/OhBwcDlLOc
— Vitality County Championship (@CountyChamp) May 18, 2022
خیال رہے کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے رواں سیزن میں صرف 7 اننگز میں دو ڈبل سنچریز ، ایک سنچری اور تین نصف سنچریز کی مدد سے 118 کی اوسط سے 826 رنز بناسکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News